اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریا چھاونی پر کئی راکٹ لگے ہیں جس کے بعد سائرن بجنے کی آوازین سنی گئی۔ سرکاری سطح پر اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی چھاونیوں پر متعدد بار راکٹ حملے کیے جا چکے ہیں۔
عراق کے عوامی اور سیاسی حلقے اپنے ملک سے باوردی امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔
.......
/242